Showing posts with label Pakistan. Show all posts
Showing posts with label Pakistan. Show all posts

Monday, December 20, 2021

درہ آدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ

درہ آدم خیل: خیبرپختونخوا میں نامعلوم حملہ آوروں نے وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ وفاقی وزیر شبلی فراز محفوظ رہے لیکن سکواڈ کا ایک پولیس افسر اور ڈرائیور زخمی ہو گئے



ذرائع  کے مطابق خیبر پختون خوا کے علاقے درہ آدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کوہاٹ سے درہ آدم خیل جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں شبلی فراز محفوظ رہے تاہم سکواڈ کا ایک پولیس افسر اور ڈرائیور زخمی ہو گئے


 

ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب کے مطابق واقعے میں شبلی فراز محفوظ رہے، ان کے ساتھ کوہاٹ پولیس کا سیکیورٹی اسکواڈ بھی موجود تھا، فائرنگ سے پولیس اہل کار معمولی زخمی ہوا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جلد مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی۔


وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان پر درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ ہوئی شکر ہے کہ وہ محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبر

پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری :Notification issued for winter holidays in Punjab schools:

پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا قصور،سیالکوٹ،نارووال،فیصل آباد،ساہیوال،گجرات،گوجرانوالہ،پاکپتن،شیخوپور...

مشہور ترین خبریں