Tuesday, December 21, 2021

پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری :Notification issued for winter holidays in Punjab schools:




پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا



قصور،سیالکوٹ،نارووال،فیصل آباد،ساہیوال،گجرات،گوجرانوالہ،پاکپتن،شیخوپورہ،اوکاڑہ،وہاڑی،خانیوال،لاہور، خوشاب،حافظ آباد،ملتان،لودھراں،بہاولپور،بہاولنگر،سرگودھا،منڈی بہاوالدین،سیالکوٹ،ننکانہ صاحب اور جھنگ میں 23 دسمبر2021 تا 6 جنوری2022
جبکہ
جہلم، میانوالی، اٹک، مظفرگڑھ، چکوال، بھکر،راولپنڈی، راجن پور،لیّہ، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور چنیوٹ میں3جنوری تا 13 جنوری 2022 تک تعطیلات ہوں گی۔

Notification issued for winter holidays in Punjab schools:

Kasur, Sialkot, Narowal, Faisalabad, Sahiwal, Gujrat, Gujranwala, Pakpattan, Sheikhupura, Okara, Vehari, Khanewal, Lahore, Khushab, Hafizabad, Multan, Lodhran, Bahawalpur, Bahawalnagar, Sargodha, Mandi Bahauddin, Sialkot, Nankana Sahib and  23 December 2021 to 6 January 2022 in Jhang
 While
 Jhelum, Mianwali, Attock, Muzaffargarh, Chakwal, Bhakkar, Rawalpindi, Rajanpur, Layyah, Rahim Yar Khan, Dera Ghazi Khan and Chiniot will have holidays from January 3 to January 13, 2022.

پنجاب میں سکول جانے والے بچوں کو ہرروز مفت دودھ ملے گا۔ : Children going to school in Punjab will get free milk every day.

بچوں کی نشوونما اور بڑھوتری کیلیے دودھ انتہائی  ضروری ہے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک

لاہور: پنجاب میں اسکول جانے والے بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کرنے کی اسکیم شروع کردی گئی۔ ابتدائی طور پر شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائمری سکولوں میں بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کیا جائے گا۔

لاہور میں سکول جانے والے بچوں کے لیے دودھ پروگرام کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک اور وزیر برائے ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ اسکول جانے والے بچوں کے لیے دودھ پروگرام اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جس میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ویٹرنری یونیورسٹی اور فریزلینڈ کیمپینا کا اشتراک شامل ہے۔ ابتدائی طور پر 6 ماہ کے لیے شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائیمری اسکولز میں بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دودھ ایک مکمل غذا ہے جو بچوں کی نشوونما اور بڑھوتری کے لیے نہایت ضروری ہے، پاکستانی بچوں میں غذائی قلت اور نشوونما کی کمی کی شرح تشویشناک حد تک بلند ہے، مویشی پال اور کا شتکار فوڈ چین سسٹم کی بنیادی اکائیاں ہیں لہذا مویشیوں کی غذائی ضروریات پورا کرنے کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کوشاں ہے۔

سردار حسنین بہادر دریشک کا مزید کہنا تھا کہ اس اہم منصوبہ کی افادیت اور بچوں میں غذائی کمی کے نقصانات کے بارے میڈیا کو بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، افتتاحی تقریب میں ویٹرنری یونیورسٹی، ایجوکیشن یونیورسٹی اور فریزلینڈ کیمپینا کے مابین تعاون بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے اور مہمانان خصوصی نے بچوں میں دودھ کے ڈبے تقسیم کرکے منصوبہ کا باقاعدہ آغاز بھی کیا۔

Milk is essential for the growth and development of children. Provincial Minister for Livestock.

LAHORE: A scheme has been launched in Punjab to provide daily free milk to school going children. Initially, free milk will be provided daily to children in 89 primary schools of Sheikhupura and Attock.

The inaugural ceremony of the milk program for school going children was held in Lahore with the participation of Provincial Minister for Livestock Sardar Hasnain Bahadur Dareshk and Minister for Higher Education Raja Yasir Humayun as special guests.

Provincial Minister for Livestock Sardar Hasnain Bahadur Dareshk said that the milk program for school going children is the first of its kind in which the University of Education, Veterinary University and Friesland Campina have joined hands. Initially, free milk will be provided daily to children in 89 primary schools of Sheikhupura and Attock for 6 months.

He said that milk is a complete food which is very important for the growth and development of children, malnutrition and malnutrition rate in Pakistani children is alarmingly high and cattle breeders are the basic units of food chain system. Therefore, the Livestock Department strives to meet the nutritional needs of livestock.

Sardar Hasnain Bahadur Dareshk further said that the media needs to play a full role in the benefits of this important project and the disadvantages of malnutrition in children. Were signed and the special guests also formally launched the project by distributing milk cartons among the children.

The Punjab government has divided the educational institutions into two different phases regarding holidays پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو 2 مختلف مرحلوں میں تقسیم کردیا

پنجاب حکومت نے لاہور کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو 2 مختلف مرحلوں میں تقسیم کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا۔

لاہور پنجاب حکومت نے  تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جمع کرا دیا ہے جس کے مطابق پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی جب کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع جہلم میانوالی، اٹک، جہلم، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر میں 3 سے 13 جنوری تک چھٹی پر ہوں۔
اس کے علاوہ راجن پور، لیہ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ میں بھی 3 سے 13 جنوری تک تعطیلات ہیں۔

Monday, December 20, 2021

بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔Electricity prices are likely to increase by Rs 4.33 per uni.


ایم ایم این میڈیا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنٹ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 4روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، اور نیپرا کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے بھی زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔



سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 دسمبر کو سماعت کرے گا، قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں 8 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، گزشتہ ماہ بجلی کی پیدواری لاگت 66 ارب رہی، ڈیزل سے 27 روپے 20 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ترین بجلی پیدا ہوئی

درہ آدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ

درہ آدم خیل: خیبرپختونخوا میں نامعلوم حملہ آوروں نے وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ وفاقی وزیر شبلی فراز محفوظ رہے لیکن سکواڈ کا ایک پولیس افسر اور ڈرائیور زخمی ہو گئے



ذرائع  کے مطابق خیبر پختون خوا کے علاقے درہ آدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کوہاٹ سے درہ آدم خیل جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں شبلی فراز محفوظ رہے تاہم سکواڈ کا ایک پولیس افسر اور ڈرائیور زخمی ہو گئے


 

ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب کے مطابق واقعے میں شبلی فراز محفوظ رہے، ان کے ساتھ کوہاٹ پولیس کا سیکیورٹی اسکواڈ بھی موجود تھا، فائرنگ سے پولیس اہل کار معمولی زخمی ہوا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جلد مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی۔


وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان پر درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ ہوئی شکر ہے کہ وہ محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبر

پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری :Notification issued for winter holidays in Punjab schools:

پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا قصور،سیالکوٹ،نارووال،فیصل آباد،ساہیوال،گجرات،گوجرانوالہ،پاکپتن،شیخوپور...

مشہور ترین خبریں